Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ سراپا احتجاج

آل پاکستان یونیورسٹیز بی پی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کی ہدایت پر ملک بھر میں یونیورسٹیز کے پی پی ایس اساتذہ نے یوم احتجاج منایا۔

اس سلسلے میں بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں گزشتہ روز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اساتذہ نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ یونیورسٹی اساتذہ کی ایک بڑی تعداد ایڈمن بلاک کے سامنے اکٹھی ہوئی، شرکاء نے بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھی۔

اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے بی زیڈ یو اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض کا کہنا تھا کہ یو نیورسٹی کے بی پی ایس اساتذہ کی بڑی تعداد عرصہ دراز سے ترقیوں کی منتظر ہے۔

اس سلسلے میں ملکی سطح پر ایک جامع پالیسی کی ضرورت ہے جس کے تحت ٹائم اسکیل کے تحت اساتذہ کو ترقی دی جا سکے۔

اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے اے ایس اے کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی کا کہنا تھا کہ بہت سے ایسے یونیورسٹی اساتذہ جن کی پی ایچ ڈی زیر تکمیل ہے، ان کے لیے بھی ٹائم سکیل پروموشن پالیسی ناگزیر ہے۔

اساتذہ نمائندوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے حکام سے مطالبہ کیا کہ پی پی ایس اساتذہ کے مسائل کے سلسلے میں پہلے ہی آل پاکستان بی پی ایس ایسوسی ایشن کی جانب سے متعلقہ سفارشات سے پہلے جمع کرائی جاچکی ہیں۔

اس ضمن میں جلد از جلد اجلاس منعقد کرایا جائے جس میں مجوزہ پالیسی کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

احتجاج کا دوسرا اجلاس آج انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس میں 11:30 بجے منعقد ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button