Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : داخلوں میں کمی کو پورا کرنے کےلئے شجاع آباد بس شروع کرنے کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی نے داخلوں کی شرح میں اضافے کےلئے نئے بس روٹس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کو اس وقت انرولمنٹ میں کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے اس کو معاشی بحران کاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ماضی میں  بھی شجاع آباد جلالپور پیر والا کے طلباء وطالبات کےلئے بس سروس شروع کرنے پر غور کیا گیا کہ وہاں کے طلبا ہاسٹل کے اخراجات پورے نہیں کرسکتے، اس لئے بس سروس شروع کی جائے تو داخلوں میں کمی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

2023 میں بہاءالدین زکریا ایمپلائز گروپ جامعہ زکریا ملتان کے چیرمین ملک شاہد ریاض موتھا چیف آرگنائزر قاسم خان سنجرانی نے بھی یہ بس سروس شروع کرنے کے لئے درخواست جمع کرائی تھی، مگر رواں برس کم ہوتے ہوئے داخلوں نے اس منصوبے کو پھر سے زندہ کردیا ہے، اور اس ضمن میں یونیورسٹی سے شجاع آباد براستہ ناگ شاہ روٹ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین ٹرانسپورٹ کمیٹی ڈاکٹر ناظم حسین لابر ماضی میں بھی اس پراجیکٹ کو لانچ کرنے کی تیاری کرچکے تھے، رواں برس سے بس سروس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button