Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ٹرانسپورٹ مسائل کا شکار، طالبات لٹک کر سفر کرنے لگیں، گاڑیاں سکریپ بن گئیں

زکریا یونیورسٹی کا شعبہ ٹرانسپورٹ اس وقت مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے ، بسوں کی قلت کی وجہ سے طالبات جان کی بازی لگا کر سفر کرنے پر مجبور ہیں، صبح اور چھٹی کے اوقات کار میں طالبات کو دروازے پر لٹک کر سفر کرنا پڑتا ہے، بس پورے شہر کا چکر لگاتی ہے طالبات کو کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔

اس حوالے سے متعدد ویڈیو بھی یونیورسٹی حکام کوموصول ہوچکی ہیں، جس میں طالبات پائیدان پر سفر کررہی ہیں، ایسی ہی ویڈیو چیف سیکورٹی آفیسر کو بھی دی گئیں مگر انہوں نے وائس چانسلر کو مطلع نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی چار بسیں شیڈ میں اینٹوں پر کھڑی ہیں جن کے ٹائر نہیں ہیں جبکہ کروڑوں کی گاڑیاں سکریپ میں تبدیل ہوگئیں، شعبہ ٹرانسپورٹ انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں جبکہ سارا ملبہ پرچیز آفس پر ڈال کر کرپشن سے نظریں ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جب سے نئے ٹرانسپورٹ آفیسر آئے ہیں مسائل میں اور بھی اضافہ ہوگیا ہے، بسوں کے پرزے نکال کر فروخت کردئیے گئے ہیں، ان کے ٹائر غائب ہیں، طلبا اور افسروں کے لئے گاڑیاں نہیں ہیں، جس کے لئے ان کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیاں جن میں کوسٹرز ، ہائی ایس، جیپ ، کاریں شامل ہیں کو اس حالت میں پہنچا دیا گیا ہے کہ ان کی نیلامی بھی نہیں ہوسکتی۔

یونیورسٹی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر ایکشن لے بسوں کا مسئلہ حل کیاجائے، والدین کا کہنا ہے کہ نجی ٹرانسپورٹ کے ذریعے یونیورسٹی پہنچنا مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگا بھی ہے اور طلبا و طالبات کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کی پڑھائی بھی متاثر ہوئی ہے، وائس چانسلر فوری طور پر ایکشن لیں، طالبات کو محفوظ طریقے سے سفر کرنے کی سہولیات فراہم کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button