Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی نے ٹرانسپورٹ سروس کے نئے اوقات کار جاری کردئے
ٹرانسپورٹ آفیسر زاہد خان کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق رواں ہفتے سے بسوں اور شٹل سروس کے نئے اوقات کار نافذالعمل ہوں گے۔
شٹل سروس صبح ساڑھے چھ بجے نوبجے تک ہر آدھے گھنٹے بعد مین کیمپس سے نو نمبر چونگی تک چلے گی، جبکہ نونمبر چونگی سے 7بجے سے ساڑھے نو بجے چلے گی ، جس کے بعد شٹل سروس میں تعطل آئے گا۔
اس کے بعد دوپہر اور سہہ پہر میں پونے دوبجے سے ہر آدھے گھنٹے کے بعد شٹل چلے گی،یہ سلسلہ شام سات بجے تک جاری رہے گا۔
جبکہ چوک کماراں والا کی شٹل سروس 8 بجے اور ساڑھے آٹھ بجے چلے گی، جبکہ سٹی روٹس سروس پونے دو بجے اور سوا چار بجے ہوگی، جبکہ بند بوسن اور چاون والا کےلئے روٹس دو بجکر 30 منٹ پر چلے گا، کوسٹر چھ بجکر 50 منٹ پر چلے گی جبکہ شام کے اوقات میں دو بجے اور ساڑھے چار بجے چلے گی ۔