زکریا یونیورسٹی ملتان : ٹی ٹی ایس ٹیچرز نے ایچ ای سی کی کمیٹی کو شکایات تحریری طور پر جمع کرادی

زکریا یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ پر عدم اعتماد کرنے والے ٹی ٹی ایس ٹیچرز نے ایچ ای سی کی کمیٹی کو شکایات تحریری طور پر جمع کروادی۔
بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹی ایس فیکلٹی ممبران نے ایچ ای سی کے حکم پر اور سینڈیکیٹ کی منظوری سے بننے والی کمیٹی جو فیکلٹی ممبران سے ہونے والی زیادتیوں پر یونیورسٹی انتظامیہ کے غلط فیصلوں پر احتساب کے لئے بنائی گئی ہے کو اپنی شکایت تحریری طور پر جمع کروا دی ہے اور مطالبہ کیا ہے حالیہ سلیکشن بورڈ میں ٹی ٹی ایس فیکلٹی ممبران سے ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیا جائے اور یونیورسٹی انتظامیہ کو فوری طور پر دوبارہ سلیکشن بورڈ کرنے کا پابند کیا جائے۔
ٹی ٹی ایس فیکلٹی ممبران نے حالیہ سلیکشن بورڈ میں ہونے والی زیادتیوں اور غیر قانونی فیصلوں کی تفصیل بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے فیصلے کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کے عہدے پر ترقی پانے والے انٹرنل امیدوران کو سلیکشن بورڈ میں نہیں بلایا جا سکتا بلکہ پروموشن کا فیصلہ رپورٹس کی بنیاد پر کرنے کا حکم جاری کیا گیا، اس فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی ہے، مزید یہ کہ فیکلٹی ممبران کو سلیکشن بورڈ میں انٹرویو کے لئے بلا کر سارا دن انتظار کروانے کے بعد ان کے کیسز ڈیفر کرکے یا اندر بلا کر بے عزتی کر کے توہین کی گئی ہے، جس کےلئے سلیکشن بورڈ ممبران کو اس پر وارننگ لیٹر جاری کیا جائے۔
ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی پروموشن روک کر وائس چانسلر یونیورسٹی کو مالی نقصان پہنچا رہے ہیں جو ہمیں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔



















