زکریا یونیورسٹی میں آگ، کروڑوں کے کمپیوٹر جل گئے

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی لیب میں آتشزدگی، کروڑ وں کے کمپیوٹر اور سرور جل گئے ، ناقص حفاظتی انتظامات دھرے رہ گئے ، وائس چانسلر نے انکوائری کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے شعبہ آئی ٹی کی لیب میں آگ بھڑک اٹھی، منگل کی شب لگنے والی آگ کا اس وقت پتا چل جب سیکورٹی گارڈز نے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا، جس کی اطلاع فوری طور پر ڈاکٹر منہاج اور ڈاکٹر شاہد فرید کودی گئی ، جس کے بعد تمام سیکورٹی عملہ اور چیئرمین موقع پرپہنچ گئے ۔
دروازے توڑ کر سرکٹ بریکر بند کئے گئے ، اور آگ بجھانے کی کوشیش شروع کی گئی، آگ کی حدت سے تمام کمپیوٹرز کے مانیٹرز پگھل گئے ، جبکہ سی پی یو جل کر خاکستر ہوگئے ،علاوہ کمرے میں موجود سرور بھی جل گئے، رات گئے آگ پر قابو پایا گیا، نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کا نقصان ہے، گزشتہ روز وائس چانسلر نے بھی موقعہ کا معائنہ کیا، اور رجسٹرار کو فوری طور ر انکوائری کمیٹی بنانے کی ہدایت کی، تاہم رات گئے تک انکوائری کمیٹی کی تشکیل نہیں ہوسکی تھی ۔



















