Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے تمام یونینز نے بڑا مطالبہ کردیا

زکریا یونیورسٹی کی تین یونینز نے 15فیصد الاؤنس کےلئے وائس چانسلر کو مراسلہ ارسال کردیا ۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض، آفیسر ایسوسی ایشن کے رانا جنگ شیر ، اور ایمپلائز یونین کے صدر ملک صفدر حسین نے مراسلہ ارسال کیا ہے کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے جولائی میں پنجاب حکومت کے ملازمین کو 15 فیصد الاؤنس دینے کی منظوری دی تھی۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے 25 فیصد الاؤنس دیا ، جس کی منظوری سینڈیکٹ سے لی جاچکی ہے۔
اسی تناظر میں اب 15فیصد الاؤنس کی منظور ی کےلئے کیس سینٹ میں پیش کیا جائے یا سینٹ کی بنیاد پر منظوری دی جائے تاکہ ملازمین میں پائے جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button