Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی ملتان : ‘یونیورسٹی ٹیچرز فورم’ نے اے ایس اے کے انتخابات کا مطالبہ کردیا

زکریا یونیورسٹی میں یو ٹی ایف جنرل باڈی کا اجلاس پروفیسر ڈاکٹر صہیب قدوس کی زیر صدارت انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز میں منعقد ہوا،۔ نظامت کے فرائض سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر آصف یاسین نے ادا کئے۔
اجلاس میں یونیورسٹی سے کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی اور یونیورسٹی انتظامیہ کی اساتذہ کش پالیسیوں پر اے ایس اے کے رویہ پر گہری تشویش کا اظہا ر کیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ اے ایس اے 7 مئی کو اپنی مدت پوری کر چکی ہے اور اب ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود تحلیل نہیں کی جا رہی۔
ساتذہ نے اے ایس اے کو انتظامیہ کی بی ٹیم قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اے ایس اے کو اب نام نہاد احتجاج کی بجاۓ فوری طور پر تحلیل کیا جاۓ اور نئے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا جائے کیونکہ اے ایس اے کی مجرمانہ خاموشی اساتذہ کے حقوق کا قتل عام کا باعث بنی ہوئی ہے ۔



















