اور وہ پھولوں میں رخصت ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔ قاضی عبدالرحمان عابد ہم میں نہ رہے

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ اردو آور سرائیکی کے مایہ ناز استاد پروفیسر ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن عابد بقضائے الہی انتقال کرگئے۔
ان کو کل صبح کے اوقات میں دل کا دورہ پڑا ان کا ہسپتال لیجایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن عابد کی نماز جنازہ یونیورسٹی میں ادا کی گئی ،جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سمیت اساتذہ کرام، افسران ،ملازمین،اور عمائدین سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن عابد کی وفات پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن عابد ایک شفیق استاد تھے ، اور ان کے اچانک دنیا چھوڑ جانے کا بہت افسوس ہے ،اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں میں جگہ عطا فرمائے۔
ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن عابد کی وفات پر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی،رجسٹرار صہیب راشد خان سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور افسران نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن عابد کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جاتا رہے گا ۔
ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن عابد نے 1995 میں یونیورسٹی کو شعبہ اردو میں بطور لیکچرر جوائن کیا تھا اور علم سے محبت ان کا خاصہ تھا۔
ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن عابد کو زکریا یونیورسٹی ملتان کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ہے، اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی 23 فروری کو صبح 11 بجے زکریا یونیورسٹی سٹاف کالونی مسجد میں ہو گی۔




















