Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا : ویٹرنری سائنس کے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم ڈیرہ غازی خان روانہ

سیلاب زدگان کی مدد کے لیے بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ ویٹرنری سائنس کے ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم ڈیرہ غازی خان روانہ ہو گئی ہے۔
بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور ایک آرگنائزیشن کے ڈاکٹر حضرات ڈیرہ غازی خان کے سیلابی علاقوں میں متاثرین سیلاب کے جانوروں کا فری علاجِ کریں گے۔
28 ستمبر تک فائنل ائیر کے 10 طلبہ اور پانچ اساتذہ کرام بھی اس کیمپ کا حصہ ہوں گے ۔
بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے روانگی سے قبل ڈین ڈاکٹر محمد مسعود نے کیمپ کے اراکین کے ساتھ ملاقات کی ، اور ان کے فلاحی جذبے کو بے حد سراہا ۔


















