Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں نیا تعلیمی سیشن شروع ہوگیا، ہاسٹلز کے لئے طلبا وطالبات کو پریشانی

زکریا یونیورسٹی میں نئی کلاسز شروع ہوگئیں، مگر تاحال بیرون شہر کی طالبات اور طلبہ کو ہاسٹلز الاٹ نہ ہوسکے، جس کی وجہ سے ان کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا ملتان عبدالقدیر نے کہا کہ زکریایونیورسٹی ملتان میں نئے سیشن کے داخلہ جات مکمل ہوچُکے ہیں، مگر ہاسٹل انتظامیہ کی ناقص پالیسی کی وجہ سے طلبہ و طالبات سارا دن اپنا بستر اور سامان لے کر ہاسٹل اور چیئرمین ہال کونسل کے آفس کے چکر لگاتے رہے۔
اس بارے چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم نے کہا ہے کہ ہاسٹلز کی الاٹمنٹ کے حوالے سے تمام ترتیاریاں مکمل ہیں، اور میرٹ پر الاٹمنٹ جاری ہے، طلباوطالبات کے شعبوں کی طرف سے ایڈمشن فہرستیں بروقت نہ پہنچنے پر الاٹمنٹ میں تاخیر ہوتی ہے ، جس میں ہاسٹل اور ہال کونسل کو کوئی حصہ نہیں ہوتا۔
ہم نے طالبات کےلئے ایک پالیسی واضح کردی ہے جو طالبہ اپنا سامان لیکر آجائے اس کوفوری طور ہاسٹل میں رہائش دےدی جاتی ہے ، جبکہ فیس اور دیگر معاملات مکمل ہونے پر کمرہ دےدیاجاتاہے، چیئرمین ہال کونسل کی پوری ٹیم اپنی ساری صلاحتیوں کے ساتھ طلبا وطالبات کی خدمت میں لگی ہے اگر کسی کو مسئلہ ہوتو وہ فوری رابطہ کرے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button