"یادِں اول تازہ، سانجھاں ول آباد” ثقافتی مکالمہ چار فروری کو ہوگا

زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیرِ اہتمام سرائیکی زبان، ادب اور ثقافت کے فروغ کے لیے ایک روزہ ثقافتی مکالمے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا عنوان “یادِں اول تازہ، سانجھاں ول آباد” رکھا گیا ہے۔
اس علمی و ادبی نشست کا اہتمام سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔یہ تقریب بروز منگل، 4 فروری 2026 کو صبح 11 بجے سرائیکی ایریا اسٹڈی سنٹر، زکریا یونیورسٹی ملتان میں منعقد ہوگی۔
مکالمے کا مقصد سرائیکی زبان و ادب کی ترویج، ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا اور نوجوان نسل کو اپنی تہذیبی جڑوں سے روشناس کرانا ہے۔
تقریب کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال (وائس چانسلر) کریں گے، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر عبد القدوس صہیب شرکت کریں گے۔ علمی
نشست میں پروفیسر ڈاکٹر رحمیٰ حفیظ (ڈائریکٹر) سمیت سرائیکی ادب و ثقافت سے وابستہ ممتاز اہلِ علم، اساتذہ اور طلبہ بھی شریک ہوں گے۔
منتظمین کے مطابق مکالمے میں سرائیکی زبان کے ادبی ارتقا، ثقافتی ورثے اور عصری چیلنجز پر گفتگو کی جائے گی، جب کہ سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا ہے۔




















