Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ کے مزے ہوگئے، مشاہرے میں اضافہ

زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ کے پارٹ ٹائم ٹیچنگ کے مشاہرے میں5فیصد اضافہ کردیا گیا ۔
وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے پارٹ ٹائم ٹیچنگ کے مشاہرے میں اضافہ کردیا، اساتذہ کو یہ ادائیگی سیلف سپورٹنگ پروگرام سے کی جائے گی ۔
اضافے کے بعد پروفیسر کو ایک گھنٹہ پڑھانے کا ایک ہزار 780روپے ، ایسوسی ایٹ پروفیسر کو ایک ہزار 650روپے ، اسسٹنٹ پروفیسر کو ایک ہزار 525روپے، اور لیکچرر کو ایک ہزار 460روپے معاوضہ ادا کی جائے گا۔
علاوہ نان فیکلٹی ممبران کےلئے پیکج ا س طرح سے ہوگا ایم فل کے حامل اساتذہ کو ایک ہزار روپے ، جبکہ پی ایچ ڈی اساتذہ کو ایک ہزار دو سو روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
یہ نرخوں کا اطلاق نئی اکیڈمک سیشن 2021 سے ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button