Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

شعبہ فارماسیوٹیکس کے پی ایچ ڈی سکالر اسد مجید کو ڈگری ایوارڈ کردی گئی

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان فیکلٹی آف فارمیسی کے شعبہ فارماسیوٹیکس کے پی ایچ ڈی سکالر اسد مجیدنے اپنے مقالے کا مجلسی دفاع کیا ۔
جس پر انہیں پی ایچ ڈی ڈگری دے دی گئی۔
ڈاکٹر اسد مجید نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیں اور ان کی تحقیق میں بڑی آنت میں ہونے والی بیماریوں کا علاج کرنے والی دوائیوں کو ۱۲ گھنٹے تک جسم میں رکھ کر علاج کیا گیا۔
ڈاکٹر اسد مجید کی تحقیق کو بین الاقوامی سائنسدانوں نے بھی سراہا۔
ڈاکٹر اسد مجید نے اپنی تحقیق ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف ، پروفیسر ڈاکٹر عاطف رضا جامعہ پنجاب کی سربراہی میں مکمل کی ہے۔
اس موقعہ پر ڈین ڈاکٹر محمد عزیر، چیئرمین ڈاکٹر نثار حسین شاہ، ڈاکٹر محمد حنیف، چیئرمین ڈاکٹر محمد فواد رسول، چیئرمین ڈاکٹر محمدعمران ، ڈاکٹر فیصل عثمان ، ڈاکٹر عبدالمجید اور طلباء طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button