اے ایس اے الیکشن زکریا یونیورسٹی : بزوٹا نے میدان مار لیا
اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے الیکشن میں بزوٹا نے میدان مار لیا، ڈاکٹرعبدالستا ر ملک صدر اور خاور نوازش سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
زکریا یونیورسٹی کی اے ایس اے کے الیکشن گذشتہ روز منعقد ہوئے، جس میں بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن(بزوٹا) نے واضح کامیابی حاصل کی، ان کے مدمقابل یونیورسٹی ٹیچرز فورم (یو ٹی ایف) صرف نشتیں حاصل کرسکا۔
جاری ہونےوالے نتائج کے مطابق ڈاکٹر عبدالستار ملک 366 ووٹ کے ساتھ صدرڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ 327 ووٹ کے ساتھ نائب صدر ، ڈاکٹر خاور نوازش 282 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری جبکہ یوٹی ایف کے خرم افضل 310ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔
مجلس عاملہ میں ڈاکٹر ساجد حسین 347ووٹ ، ڈاکٹر توصیف سلطان 313، ڈاکٹر حسیب الرحمان 306، ڈاکٹر محمد عارف 345، ڈاکٹر محمد بلال 304 ڈاکٹر مظفر حمید 283 ڈاکٹر محمد حنیف 262ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔
جیت کے بعد "ڈی رپورٹرز” سے خصوصی بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالستارملک کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی توقیر کو برقرار رکھا جائے گا، اساتذہ کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پرحل کریں گے ، تمام گروپس کو ساتھ لیکر چلیں گے۔
زکریا یونیورسٹی کو نمبریونیورسٹی بنانا ہمار ا ٹارگٹ ہے، اور وائس چانسلر ڈاکٹرعلی شاہ کی قیادت میں اس کاروشن پہلو اجاگر کریں گے ۔