زکریا یونیورسٹی : سینڈیکیٹ کے الیکشن میں بزوٹا نے میدان مار لیا ، چار سیٹوں میں سے تین اپنے نام کرلیں
زکریا یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے الیکشن میں بزوٹا گروپ نے تمام اندازےغلط ثابت کردئے، ایک تین سے فاتح رہتے ہوئے سینڈیکیٹ میں اکثریت حاصل کرلی۔
آج ہونے والے الیکشن میں 588 اساتذہ نے حصہ لینا تھا جس میں 90فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے، جاری ہونے والے نتائج کے مطابق پروفیسر کی سیٹ پر ڈاکٹر امان اللہ 54ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوئے، جبکہ ان کے مدمقابل ڈاکٹر آصف یاسین 31ووٹ لے سکے۔
ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سیٹ پر ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار 70 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہریں، ان کی مد مقابلے ڈاکٹر شمزہ فاطمہ 53ووٹ لے سکیں ۔
اسسٹنٹ پروفیسر کی سیٹ پر یو ٹی ایف کے ڈاکٹر عثمان 123ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ مسٹر مستنیر لودھی 93ووٹ لے سکے ۔
لیکچرر کی سیٹ پر ساجد طفیل 66 ووٹ کے ساتھ فاتح رہے ، جبکہ انجینئر وقاص ہاشمی 39ووٹ لے سکے۔
اس کامیابی پر ڈاکٹر امان اللہ ، آسیہ ذوالفقار، ڈاکٹر عثمان اور ساجد طفیل کا کہنا ہے کہ اساتذہ نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، ان کی خواہشات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، اور ان کے مسائل ترجیح بنیاد پر حل کرانے کی کوشش کریں گے ۔
میرٹ اور اساتذہ کی تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، برابری کی سطح پر سب سے کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔