Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سول ایوی ایشن انتظامیہ کی غفلت، ملک بھر میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) انتظامیہ کی غفلت کے باعث ملک بھر میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ملک بھر کے ائیر پورٹس پر کیلی بریشن نہ ہونے کی وجہ سے انسٹرومنٹل لینڈنگ سسٹم (آئی ایل ایس) کی سہولت دستیاب نہیں جبکہ آئی ایل ایس نہ ہونے سے اب لینڈنگ کیلئے طیاروں کی رہنمائی VFR اور RNP سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔
انسٹرومنٹل لینڈنگ سسٹم طیاروں کی لینڈنگ کے وقت رہنمائی کرنے والا جدید نظام ہے، مقررہ مدت میں انسٹرومنٹل لینڈنگ سسٹم کی کیلی بریشن کرانا لازمی ہوتا ہے۔
آئی ایل ایس کی کیلی بریشن کرنے والے سی اے اے کے دونوں طیارے گراؤنڈ ہیں جس کے باعث آئی ایل ایس کی کیلی بریشن وقت پر نہیں ہو سکی۔
سی اے اے کا ایک کیلی بریشن ائیر کرافٹ متعلقہ افسر کی غفلت کی وجہ سے گراؤنڈ ہوا, جبکہ دوسرا پرندہ ٹکرانے سے گراؤنڈ ہوا اور سی اے اے انتظامیہ متاثرہ طیاروں کی بر وقت مرمت نہیں کر اسکی۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ ایک کیلی بریشن طیارے کی مرمت 20 دسمبر ہونے کی امید ہے اور اس وقت صرف کراچی ائیرپورٹ پر آئی ایل ایس کام کر رہا ہے۔
دوسری جانب ائیرپورٹس پر آئی ایل ایس نظام نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان بھر میں فلائٹ آپریشن متاثر ہو سکتا ہے اور دھند کے دوران طیاروں کی ائیر پورٹ پر لینڈنگ ممکن نہیں ہو گی۔
کراچی کے ایک رن وے کے سوا ملک کے کسی ائیر پورٹ پر آئی ایل ایس نظام کام نہیں کر رہا، اندرون اور بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کیلئے متبادل ائیرپورٹ بھی دستیاب نہیں ہوگا۔
آئی ایل ایس نظام دھند کے دوران کم حد نگاہ میں بھی لینڈنگ میں مدد دیتا ہے، طیاروں کی لینڈنگ متبادل VRF اور RNP سسٹم بھی دھند کے دوران کم حد نظر میں کام نہیں کرتا۔
پاکستانی ائیرپورٹس پر دھند ہوئی ہوئی تو متبادل ائیرپورٹ کیلئے طیاروں کو قطر جانا ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button