Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کابینہ کی توانائی کمیٹی نے سردیوں میں چار مہینوں کیلئے سستے بجلی پیکج کی منظوری دے دی

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں پیکج کی منظوری دی گئی۔
پیکج کے تحت گھریلو، کمرشل اور جنرل سروسز کےصارفین کو اضافی بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ 7 سے 10روپےکا فائدہ ہو گا، رعایتی بجلی پیکج کے تحت صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے 2 فارمولے استعمال ہوں گے، صارفین پر وہ فارمولا اپلائی ہو گا ، جس میں صارف نے زیادہ بجلی استعمال کی ہوگی، پہلے فارمولے کے تحت 300یونٹ سے زیادہ استعمال ہونے والی بجلی کی قیمت 12روپے 96پیسے فی یونٹ قیمت وصول ہوگی۔
اس وقت 300 یونٹ سے زائد بجلی کے استعمال پر فی یونٹ قیمت گھریلو، کمرشل اور جنرل سروسز کے شعبوں کیلئے 19 روپے 55 پیسے سے 22 روپے 65 پیسے فی یونٹ تک ہے۔
دوسرے فارمولے کے تحت صارف گزشتہ سال سے جتنی زیادہ بجلی استعمال کرے گا ، اس مہینے کی اضافی بجلی پر ساڑھے 6 روپے سے 10روپے فی یونٹ تک ریلیف حاصل کرے گا۔
اس پیکج کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی، جب کہ پیکج کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت پورے ملک میں ہو گا ، اور پیکج یکم نومبر سے 28 فروری 2022 تک نافذ رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button