Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم جاری

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اخلاق احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے منڈیوں سے عام مارکیٹ تک اشیا خوردونوش کی قیمتوں اور رسد کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے جس سے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کی شرح بہتر ہوئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ ضلع کونسل میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اخلاق احمد نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گراں فروشی پر کڑا ایکشن لینے کا ٹاسک دیا ہے تاکہ مافیا کو پھیلنے کا موقع نہ ملے۔

انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کے ذریعے آٹا چینی دال اور سبزیوں کے ریٹس کو کنٹرول میں رکھا جائے تاکہ مہنگائی کے اثرات سے عام آدمی کو بچایا جا سکے۔

اس موقع پر تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button