Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان: کینٹ پبلک سکول کے طلباء کا اعزاز؛ مہر نگار، حریمہ اور فاضل کا نیا ریکارڈ

کینٹ پبلک سکول کے طلباء نے فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک کے امتحان میں ریکارڈ قائم کردیا، حریمہ نے 1026، مہر نگار لودھی نے ،1011 اور فاضل نے1022 نمبر لئے، سکول کا کوئی بھی بچہ فیل نہیں ہوا۔

تفصیل کے مطابق کینٹ پبلک سکول کے طلبا وطالبات نے میٹرک کے امتحانات میں ریکارڈ قائم کردیا، اس سکول کوئی بھی بچہ فیل نہیں ہوا، اس کامیابی پر سٹیشن کمانڈر بریگیڈئر محمود الحسن نے طلباء و طالبات کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

اس موقع پر پرنسپل بینش سعید نے بتایا کہ سکول کا رزلٹ سوفیصد آیا ہے تمام بچوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا چار بچوں نے ایک ہزار سے زائد نمبر لئے جبکہ نو سے زائد نمبر لینے والے بچوں کی تعداد 12 ہے، سکول میں ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا نئے داخلے شروع کردئیے گئے ہیں۔

بورڈ میں پوزیشن لینے والے طلباء کو سو فیصد سکالرشپ کی آفر دی گئی ہے، بریگیڈئر محمود الحسن کا کہنا تھا کہ بچے ہمار ا مستقبل ہیں میٹرک کا امتحان پہلی سیڑھی ہے، خوشی ہے طلبا نے بڑی محنت سے یہ منزل کو عبور کیا، امید ہے مستقبل میں یہ سلسلے جاری رہے گا۔

بعد ازاں کینٹ بورڈ کے سی ای او سید فراست علی نے کامیاب طلباء کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جس میں طلباء کے والدین نے بھی شرکت کی، تقریب میں طلباء وطالبات میں سرٹیفیکٹ اور کیشن پرائز تقسیم کئے گئے۔

سی ای اوز فراست علی کا کہنا تھا کہ تمام والدین مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں اپنے بچوں کو زندگی کی دوڑ میں کامیاب بنانے کےلئے پڑھایا، امید کرتے ہیں یہ بچے اپنی ترقی کا عمل جاری رکھیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button