کاروان اقبال کی ملتان آمد
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس میں افکارِ اقبال پر خصوصی ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
کاروانِ اقبال کی قیادت میرپور آزاد کشمیر سے تعلّق رکھنے والے، برطانیہ میں مقیم، معروف ماہر اقبالیات ، ماہر تعلیم ،نثر نگار، کالم نویس ، ادبی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان کر رہے تھے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے خصوصی ادبی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو علامہ اقبال کے افکار سے روشناس کرانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے نئی سوچ اور فکر دی ہے۔
افکارِ اقبال پر عمل کر کے ہم ترقی کی منازل طے کر کے پاکستان کو ایک مستحکم، مضبوط اور ایک باوقار ملک بنا سکتے ہیں. کاروان اقبال (فکر اقبال کی جانب اک سفر) میں میر پور آزاد کشمیر سے ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیصل شہزاد شیخ، ماہر تعلیم بشیر پرواز اور صحافی جہانگیر مغل شامل تھے۔
کاروانِ اقبال قافلہ میرپور آزاد کشمیر سے روانہ ہوا اور ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی میں ادبی نشستیں کرنے کے بعد ملتان پہنچا، قافلہ یہاں سے آگے بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر حیدرآباد جائے گا۔
کاروانِ اقبال کا مقصد فکر اقبال پر ہم خیال لوگوں کو اکٹھا کرنا اور روابط قائم کرنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں میں علامہ اقبال کے افکار کی آگاہی پھیلانا ہے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس میں منعقدہ خصوصی ادبی نشست میں ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس غلام حسین کھوسہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اے آئی او یو ڈاکٹر شاہدہ تنویر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے آئی او یو انیقہ شاہین ، ڈاکٹر حماد رسول، ڈاکٹر امتیاز حسین بلوچ، ڈاکٹر شاہدہ رسول، ڈاکٹر زرغونہ کنول، صائمہ نورین بخاری، ڈاکٹر مقبول حسن گیلانی، ڈاکٹر مبشر رضا نقوی، ڈاکٹر آصف جہانگیر۔ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم ، ڈاکٹر کوثر پروین، اور تنویر احمد نے علامہ اقبال کے افکار کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد عارف خاں فکر اقبال پر چالیس سے ذائد کتب کے مصنف ہیں اور انہوں حاضرین تقریب کو اپنی تحقیقی کتب بھی عنایت کیں۔
اس موقع پر ملتان میں مجلس اقبال قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔