Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی ملتان : وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کا چارج سنبھالتے ہی بڑا اجلاس

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے چارج سنبھالتے ہی فیکلٹی اور ایڈمنسٹریشن کے ساتھ جامعہ کے تدریسی تحقیقی اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی میٹنگ کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک تعلیمی ادارے میں پروفیسر ہونا یقینا ایک معراج ہے لیکن اس سے بڑی معراج یہ ہے کہ پروفیسر صاحبان کا علم معاشرے اور قوم کی خدمت میں استعمال ہو ہم اس ادارے کو صرف کلاس رومز کہ دائرے تک محدود نہیں رکھنا چاہتے بلکہ پریکٹیکل اور نتیجہ خیز علم کو عام کر کے ملکی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز اور ریسرچ اداروں کو کسانوں کی بہتری کے لیے مزید بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کی معیشت کے لیے کسان کا مضبوط ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس تناظر میں یونیورسٹی کی فیکلٹی اور سٹوڈنٹس کا ان کے ساتھ منسلک ہونا اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے خاطر خواہ تجاویز فراہم کرنا بھی ضروری ہے تاکہ وہ اپنے موجودہ مسائل سے نبرد ازما ہو سکیں۔گورنمنٹ پنجاب بھی اس سلسلے میں ایگریکلچر سیکٹر کو خاص اہمیت دے رہی ہے۔ ملکی پیداوار میں موسمیاتی تبدیلیاں بین الاقوامی سطح پر پیداوار میں کمی کا باعث بن رہی ہیں جس پر تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی فیکلٹی ریسرچ میں بھرپور محنت کا مظاہرہ کریں جس سے نہ صرف طلباء کو معیاری تعلیم و تحقیق کے مواقع میسر آئیں گے اور یونیورسٹی کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے۔

یونیورسٹی فیکلٹی تعلیمی ماحول کو مثبت اور سازگار بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور طلباء و طالبات کی رہنمائی اور تربیت کو اولین ترجیح بنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button