Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سی سی آر آئی نے گلابی سنڈی کے انسداد بارے چار صفحات پر مشتمل سفارشات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی

سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان نے کپا س کی گلابی سنڈی کے انسداد بارے چار صفحات پر مشتمل سفارشات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔

ڈائریکٹر سی سی آر آئی ملتان ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا ہے کہ سنڈی کا کنٹرول سب سے آسان بھی ہے اسی قدر مشکل بھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم گلابی سنڈی کی آف سیزن مینجمنٹ جس قدر اچھی کرلیں گے تو ہم اس سنڈی کے خلاف کپاس کی اچھی پیداوار لے سکیں گے اور گلابی سنڈی سے ہر سال کپاس کی لاکھوں گانٹھوں کی نقصان سے بچا جا سکے گا جس سے قومی خزانے کو اربوں ڈالرز کا فائدہ حاصل ہو گا۔

ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا تھا کہ گلابی سنڈی کی جاری کردہ سفارشات میں موسمی وغیر موسمی کنٹرول بارے تفصیل سے بتایا گیا ہے جن پر عمل کرکے سنڈی کے خلاف کامیابی حاصلی کی جا سکتی ہے اور یہ سفارشات نہ صرف کپاس کے کاشتکاروں کے لئے مفید ثابت ہوں گی بلکہ پبلک وپراؤیٹ سیکٹر کے کارکنان کے لئے بھی مفید معلوماتی رپورٹ ثابت ہو گی۔

ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا تھا کہ کپاس کی عالمی درجہ بندی میں ہمارا چوتھے سے پانچویں نمبر پر آنے کی دیگر وجوہات میں سے ایک وجہ گلابی سنڈی بھی ہے۔

یہ کیڑا تقریباً 15سال بعد کپاس کی فصل کے لئے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔یہ کیڑا پیداوار میں کمی کے ساتھ ساتھ کپاس کی کوالٹی بھی بری طرح متاثر کرتا ہے۔ یہ صورتحال کاٹن انڈسٹری اور قومی معیشت کے لیے خطرہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لئے گلابی سنڈی کے انسداد کیلئے بر وقت اور موثر انتظام کے لیے اسٹریٹیجک پلان تیار کرنے کی ضرورت ہے اور مذکورہ جاری کردہ سفارشات اس کے لئے بہترین معاون ومددگار ثابت ہوں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button