Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنشن کیسز کو دستخط کے بغیر منظور کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی
تمام سی ای او ز کو مراسلہ ارسال کیا گیاہے کہ اس وقت پنشن کیسز آن لائن ارسال کئے جارہے ہیں مگر مشاہدے میں آیا ہے کہ ڈی پی آئی سکولز کے دفاتر ایسے تمام آن لائن کیسز مسترد کر رہا ہے، جن پر ڈی ای او، سی ای اوز کے دستخط نہیں ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آن لائن پنشن سسٹم میں پنشن پیپرز پر دستخط / جوابی دستخط کرنے کے لئے متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے لئے اے جی پنجاب کی کوئی ضرورت نہیں ہے اس لئے تمام سی ای او ز اور ڈی ای اوز ان لائن کیسز بغیر دستخط کے ارسال کرسکتے ہیں۔