Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے سی ای اوز ایجوکیشن کے لئے بڑا حکم آگیا
پنجاب بھر کے سی ای اوز کو نان سیلری بجٹ فوری طور پر سکولوں کے اکاونٹس میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ محکمہ خزانہ نے نان سیلری فنڈز FY 2023-24 کی تیسری قسط چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ کے متعلقہ اسائنمنٹ اکاؤنٹ میں ڈالنے کی منظوری دی ہے۔
پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں ایجوکیشن اتھارٹی ان کے متعلقہ اضلاع کے اسکولوں میں یہ فنڈز فوری طور پر منتقل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ فنڈز موثر طریقے سے استعمال ہوسکیں۔
این ایس بی پروگرام حکومت پنجاب کا ایک اہم اقدام ہے، اس لیے درخواست کی جاتی ہے کہ فوری طور پر متعلقہ سکولوں میں این ایس بی فنڈز کی تقسیم/منتقلی کی جائے اور اس کے مطابق ایک ہفتے کے اندر این ایس بی فنڈز کی منتقلی کا سرٹیفکیٹ کو جمع کرایا جائے۔