سی ای او ایجوکیشن ملتان کی صدارت میں بڑا اجلاس، معرکہ حق کے بارے میں پروگرام ترتیب دے دیئے گئے

جشن ازادی اور معرکہ حق کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان اور پنجاب کونسل آف دی آرٹس ملتان کے زیر اہتمام 13 اگست کو جشن ازادی فیسٹیول ہوگا ۔
اس سلسلے میں آرگنائزنگ کمیٹی کا خصوصی اجلاس سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی صدارت میں ہوا۔
ڈائریکٹر ملتان ارٹس کونسل محمد سلیم قیصر اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوئے اور پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔
اجلاس میں فوکل پرسن ڈپٹی ڈی ای او سیکینڈری سکولز ملتان ڈاکٹر عالیہ نگہت ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل سٹی ملتان (زنانہ) عفت مسعود اور ڈپٹی ڈی ای او (مردانہ) تحصیل سٹی ملتان ڈاکٹر فاروق اکبر خان لغاری سمیت دیگر شریک تھے۔
جشن ازادی فیسٹیول میں قرات، نعت، ملی نغمے، ٹیبلوز، تقاریر اور دیگر دلچسپ ائٹم شامل ہوں گے۔
کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو بطور مہمانان خصوصی شریک ہوں گے۔
اجلاس سے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں جشن ازادی کی تقریبات کو ملی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔
ضلع ملتان کے تمام سکولوں میں یکم اگست سے 14 اگست تک چراغاں اور ہر سکول میں قومی پرچم لہرایا جائے گا ۔ جشن ازادی کے موقع پر ضلع بھر کے تمام سکولوں میں شجرکاری مہم شروع کی جائے گی۔
اس موقع پر گورنمنٹ ماڈل مسلم گرلز ہائی سکول ملتان کی ہونہار طالبہ حافظہ عاشبہ فاطمہ تعلیمی بورڈ ملتان میں( میٹرک سائنس گروپ) دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ جبکہ ضلع ملتان کے 10 سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات کی جانب سے 96 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے پر حوصلہ افزائی کے طور پر انعامات دیے جائیں گے۔
جشن ازادی فیسٹیول میں ان 10 سکولوں کے ہونہار بچوں کے علاوہ ان سکولوں کے ہیڈز بھی خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔
سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم ملتان کی جانب سے یوم ازادی قومی جوش و جذبے سے منانے کے لیے ضلع بھر کے تمام سکولوں کے ہیڈز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔




















