سکولوں پر کورونا کے وار تیز ، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ملتان بھی شکار ہوگئے

سکولوں میں کورونا تیزی سے پھیلنے کے باعث محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم نے سکولوں میں بچوں اور اساتذہ کے کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سکولوں میں بچوں اور اساتذہ کے روزانہ کی بنیاد پر5 ہزار کرونا ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ سکولوں میں بارہ سال سے زائد عمر تمام بچوں کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔
سکول میں موجود تمام اساتذہ کا کرونا ٹیسٹ بھی لازمی کروایا جائے گا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اساتذہ اور بچوں کے تین ٹیسٹ مثبت آنے پر متعلقہ سکول سیل ہوگا، جبکہ دو ٹیسٹ مثبت آنے پر کلاس روم کو سیل کردیا جائے گا۔
دوسری طرف سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ملتان شمشیر خان بھی کورونا کا شکار ہوگئے، ان کی طبعیت منگل کے روز خراب ہوئی، جس کے بعدان کا کویڈ ٹیسٹ پازیٹو آگیا ۔
جس کے بعد انہوں نے خود کو سات روز کےلئے قرنطینہ کرلیا ہے ۔
جبکہ ڈی ای اوسکینڈری شیخ رفیق کا کہنا ہے کہ تمام سکولوں کو روزانہ کی بنیا د پر مانیٹر کیا جارہا ہے، اور تمام ایس اوپیز پر سختی سے عمل کیاجارہا ہے ۔



















