Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ : موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن ردی کی نذر

حکومت پنجاب کا سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن ردی کی نذر، محکمہ تعلیم سکولز کی ملی بھگت، ملتان میں بیشتر پرائیویٹ سکولز کھل گئے۔

تفصیل کے مطابق پنجاب بھر میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کی موسم گرما کی چھٹیاں حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق 20 آگست تک ہیں، اور 21 اگست کو سکولز کھلنے ہیں۔
لیکن صورتحال یہ ہے کہ سرکاری سکولز تو 20 آگست تک بند ہیں، لیکن ملتان میں بڑی تعداد میں پرائیویٹ سکولز یکم اگست سے کھل چکے ہیں۔

فیسوں، ٹیوشن وغیر قانونی فنڈز کے چکر میں بچوں کو زبردستی سکول آنے پر مجبور کیا گیا ہے، اور یہ کہا گیا ہے کہ یونیفارم پہن کر نہیں آنی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی سفارش پر تعینات سی ای او ایجوکیشن فیض عباس کی اس سلسلے میں پرائیویٹ سکولز کیساتھ لاکھوں روپے میں ڈیل ہوچکی ہے، رشوت دینے والے مالکان کے نجی سکولز چھٹیوں میں ہی کھولنے کی ”خفیہ“ اجازت دے دی گئی ہے۔
عوامی احتجاج پر اعلیٰ حکام کو ”مطمئن“ کرنے کیلئے محض دکھاوے کی کارروائی کی جائے گی۔

اس بارے میں رابطہ کرنے پر محکمہ تعلیم سکولز جنوبی پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ حکومتی نوٹیفکیشن کے برعکس کھلنے والے سکولز اور ذمہ دار افسروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button