Breaking NewsEducationتازہ ترین
جشن آزادی : ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے انعقاد کےلئے ذمےداریاں سونپ دی گئیں

ملتان کے سکولوں میں آزادی کی ڈائمنڈجوبلی تقریبا ت کے انعقاد کےلئے ذمےداریاں سونپ دی گئیں ۔
اس سلسلے میں اہم اجلاس سی ای ا و ایجوکیشن شمشیر خان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں سکولوں کے سربراہوں اور تعلیمی افسروں نے شرکت کی۔
سی ای او نے خطاب کرتے ہوئے کہ زندہ قومیں اپنا جشن آزادی جوش وخروش سے مناتی ہیں رواں برس ہمارا ملک اپنی آزادی کی ڈائمنڈجوبلی منارہے ہیں۔
اس لئے تمام افراد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اور اس ایونٹ کو یادگار بنانا چاہیے۔
بعدازاں انہوں نے مرکزی تقریب کےلئے مختلف سکولوں کو ایونٹس کے حوالے سے ذمےداریاں سونپی، اور 13 اگست سے قبل ریہرسل کرنے کی ہدایت کی ۔




















