Breaking NewsEducationتازہ ترین
کلرکوں اور اساتذہ کی اٹیچ منٹ فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ
محکمہ سکولز ملتان کے دفاتر میں اٹیچ منٹ پر کام کرنے والے کلرک اور اساتذہ کو فوری طور پر اپنے اصلی مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ کچھ کلرک اور اساتذہ اپنی ڈیوٹی سکولوں کے بجائے دفاتر میں سر انجام دے رہے ہیں، جو قوانین کے خلاف ہے ۔
اس لئے عارضی طور پر کام کرنے والے ان کلرکوں اور اساتذہ کے احکامات منسوخ کئے جاتے ہیں، اور ان کو اپنے اصل مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے، خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔
تاہم ایسے اساتذہ اور کلرک جن کو خصوصی اسائنمنٹ دی گئی ہے، ان پر یہ احکامات لاگو نہیں ہوں گے۔