Breaking NewsSportsتازہ ترین
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا، وسیم خان اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے، آج بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں وسیم خان کےاستعفے سے متعلق غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وسیم خان کے پی سی بی سے معاہدے کی مدت اگلے سال کے شروع میں ختم ہونی تھی۔
جبکہ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ وسیم خان نے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
بی او جی اب آج اس معاملے پر غور کرے گی۔


















