Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایک صدی بعد ۔۔۔۔ سکول کے طلباء کی سنی گئی

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ماڑی منگومل بنگل والا شرقی ملتان میں 112سال بعد تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ماڑی منگومل بنگل والا شرقی ملتان 1910ُُ میں قائم کیاگیا تھا ، مگر جو بھی ہیڈ ماسٹر آئے انہوں نے اس سکول میں کوئی تقریب منعقد نہیں کی ۔

تاہم محکمہ سکولز نے ایک نوجوان ٹیچر ذیشان احمد خان کو ہیڈماسٹر کا چارج دیا۔

انہوں نے مختصر مدت میں دو تقاریب منعقد کرادیں، سکول میں جشنِ عید میلادالنبی بڑی دھوم دھام سے منائی گئی۔

اس بابت ذیشان احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ افسوس ناک اطلاع تھی کہ اس سکول میں کبھی کوئی تقریب منعقد نہیں ہوئی، جس پر تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔

خواہش ہے کہ سکول کوایسے ادارے میں تبدیل کروں جہاں تعلیمی اور غیر تعلیمی سرگرمیاں منعقد ہوں ۔

نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلباؤ طالبات غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اس سے طلباؤ طالبات میں تعلیم حاصل کرنے کا شوق پیدا ہو گا۔

تقریب میں طلباء و طالبات اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔

طلبا وطالبات اور اہلِ علاقہ نے ایسی تقریب کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہ ٹیچر ذیشان کے چارج سنبھالنے سے سکول میں بہت بہتری آئی ہے۔

سکول میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے شروع ہونے سے طلباؤ طالبات کی تربیت میں بہتری آئے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button