Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : شعبہ انگلش میں ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے اعزاز میں ظہرانہ

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ انگلش کی جانب سے وائس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

وائس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ میں وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی و چیئرمین انگلش ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد، ڈین لینگویجز ڈاکٹر عبدالرحیم ، اسٹنٹ پروفیسر مستنیر لودھی، ڈاکٹر فریحہ،ڈاکٹر صنوبرہ،ڈاکٹر ثروت جبیں ، ڈاکٹر شازرہ سلام ، مسز سعدیہ، مسٹر عبدالحسیب ، اسٹنٹ پروفیسر مظفر قادر بھٹی ، مسز آستہ خان و دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

چیئرمین انگلش ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد نے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو شعبہ انگلش کی کارکردگی سے آگاہی فراہم کی اور بتایا کہ شعبہ کے قابل اساتذہ کی بدولت ڈیپارٹمنٹ کی اپنی پہچان ہے ، اور یونیورسٹی کی فکیلیٹیز میں نمایاں پوزیشن پر ہے۔

ڈاکٹر نوید احمد نے وائس چانسلر کو شعبہ کے زیر انتظام جاری پروگراموں کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی ۔

ڈاکٹر نوید احمد اور مظفر قادر بھٹی نے اساتذہ کے مسائل کے حوالے سے بھی وائس چانسلر کے ساتھ گفت و شنید کی، اور اہم تجاویز دیں ۔

جن کے ساتھ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر نے اتفاق کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ آف انگلش کی کارکردگی کو بےحد سراہا اور شعبہ کی ترویج ترقی کے لئے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button