تعلیمی بورڈ ملتان کے چیئرمین کی مدت کااختتام ، قائم مقام کےلئے دوڑ شروع
تعلیمی بورڈ ملتان کے چیئرمین حافظ قاسم کا تین سالہ ٹنیور گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا، انہوں اگست 2021 میں عہدے کا چارج سنبھالا تھا، تین سالہ مدت ختم ہونے پران کو پرتپاک طریقے سے رخصت کیاگیا، ان کی جگہ قائم مقام چیئرمین کی تعیناتی کےلئے متعدد امیدوار متحرک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمر ی ایچ ای ڈی کے پاس موجود ہے امکان ہے کہ دیگر بورڈز کی طرح ملتان بورڈ کا اضافی چارج کمشنر کودے دیا جائے، تاہم کمشنر ملتان اس اسائمنٹ میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتیں، انہوں نے ڈی جی ایم ڈی اے کا چارج بھی لینے سے معذرت کرلی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ کمشنر اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ بڑی سیٹ پر اتھارٹی کا ہی افسر ہونا چاہیے تاکہ ادارے بھرپور طریقے سے کام کرتے رہیں۔
جس کے بعد متعدد افراد سیاسی اثر رسوخ کے ساتھ متحرک ہوئے، ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقل چیئرمین کی تعیناتی کےلئے جلد ہی اسامیاں مشتہر کردی جائیں گی، اس لئے امکان ہے کہ اضافی چارج سیکرٹری بورڈ کو تفویض کردیا جائے کیونکہ میٹرک کا دوسرا سالانہ امتحان سر پر ہے جو 20 اگست سے شروع ہوگا، جس کے بعد انٹر کے نتائج آئندہ ماہ آنے ہیں اور اس کے بھی امتحانات ہونے ہیںز اس لئے سسٹم کو ہموار طریقے سے چلانے کےلئے سیکرٹری کو ہی چارج دینے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔