Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم آمد؛ پاک بھارت میچ دیکھا، کھلاڑیوں سے ملاقات، عمدہ کھیل پر مبارکباد دی

مینز انڈر 19 ایشیا کپ کے سلسلے میں پاکستان بمقابلہ بھارت دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا، جس میں دیکھنے کے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم آمد ہوئی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھارت کے خلاف میچ جیتنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی، اور روایتی حریف کیخلاف میچ جیتنے پر مبارکباد دی

یہ بھی پڑھیں ۔
چیمپینز ٹرافی پاکستان میں ہوگی؟؟ فیصلہ جلد متوقع

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا، اور شاہ زیب خان کی بہترین بیٹنگ اور علی رضا کی عمدہ باولنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی اسی جذبے سے کھیلنا ہے، آپ کی جیت پاکستان کی جیت ہے۔ انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بنیاد پر آگے آنے کا موقع دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
چیمپئنز ٹرافی2025: پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل تسلیم کرلیا، بھارتی اخبار کا دعویٰ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ انڈر 19 ٹیم پاکستان کا سرمایہ ہیں اور کرکٹ بورڈ پاکستان کے مستقبل پر سرمایہ کاری کرے گا، اس موقع پر محسن نقوی نے ہیڈ کوچ وسیم مینجر غلام علی کو بھی مبارک باد دی، اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد۔ایڈوائزر عامر میر۔ سلمان نصیر بھی ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button