Breaking NewsSportsتازہ ترین
چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ ملتان کی عوام سے خوش، مزید کرکٹ سیریز کرانے کی یقین دہانی کرادی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیض راجہ بھی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
گزشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والےمیچ کے دوران چئیرمن باکس میں موجود رہے۔
Play
اس موقع پر اعلی حکام نے ملاقات کی جس میں چئیرمن پی سی بی نے میچ کے لیے کیے جانے والے انتظامات کو سراہا اور کرکٹ بورڈ کے ساتھ میچز کے انعقاد پر تعاون کرنے اور خاص طور پر شدید گرمی کے باوجود شائقین کرکٹ کے جذبے کو سراہا .
ان کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں عوام نے جس دلچسپی کا مظاہرہ کیا ان کی خواہشں اور شوق کومد نظر رکھتے ہوئے مزید میچز بھی کرائے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ملتان سے بہت سے یادیں وابستہ ہیں ،یہ قلبی تعلق ملتان سے دور نہیں جانے دیتا میری خواہش ہے ملتان انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرتارہے ۔


















