Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نواز اور شہباز اس ملک کے اصل میر جعفر اور میر صادق ہیں، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہےکہ سارا شریف خاندان ہی جھوٹا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف اس ملک کے اصل میر جعفر اور میر صادق ہیں، ان کو شرم آنی چاہیے کہ مدینہ منورہ کے واقعے پر ہمارے خلاف ایف آئی آر کاٹ دیں۔

اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں تقریر کا جواب کل جلسے میں دوں گا، تم نے امریکا کے ساتھ مل کر سازش کی اور ایک حکومت کو گرایا، میرے جانے اور ان کے آنے کی سب سے زیادہ خوشی بھارت کو ہوئی ہے، ڈونلڈ لوجیسا انڈر سیکرٹری حکم کر رہا ہے کہ اپنے پرائم منسٹر کو ہٹاؤ، ہم خود ٹشوپیپر کی طرح استعمال ہوئے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری باتیں پہلے سے کہہ رہاہوں، عوام غیرت مند ہے، دلیر ہے، کرپٹ اور بزدل اس قوم کے اوپربیٹھے ہیں، مجھے بتائیں کس ملک کاوزیراعظم لندن کے سب سےمہنگے علاقے میں رہ رہا ہو، یہ ملک میں لوٹنے کے لیے آتے ہیں، یہ میرجعفر اور میر صادق ہیں، پہلےانہوں نے مشرف سے این آر او لیا، ان لوگوں نے ملک کو اس حال پر پہنچایا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مشکل وقت تو پی ٹی آئی کی حکومت کوملا تھا، 20 ارب ڈالرکا بیرونی خسارہ چھوڑکرگئے تھے،ہم سب سے زیادہ ڈالر لے کر آئے،ایکسپورٹس بڑھائیں، ملک میں پانچ بڑی فصلوں کی ریکارڈ پیدا وار ہوئی، ہمارے دورمیں سب سے کم بے روزگاری ہوئی، کورونا کی وجہ سے ساری دنیا متاثر ہوئی، ہم نے کورونا میں معیشت کو بھی بچایا اور لوگوں کو بھی۔

ان کا کہنا تھا کہ تم نے ڈونلڈ لو کےساتھ مل کر سازش کی، اورایک حکومت کو گرایا، آئی ایم ایف کی رپورٹ تھی کہ پاکستان پائیدار ترقی کی جانب نکل پڑا ہے، سارے پاکستان کے کرمنل پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، عمران خان کاجینا مرنا پاکستان میں ہے، میری کوئی باہر جائیدادیں نہیں،میں سیاست نہیں کر رہا،میں ان کے خلاف جہاد کر رہاہوں، میرے جانے اور ان کے آنے پر بھارت میں خوشیاں منائی گئیں۔

اپنے اوپر مقدمات پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی اپنے ملک کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، ان کو شرم آنی چاہیے کہ ہمارے خلاف ایف آئی آر کاٹ دیں، شہباز شریف نے سب سے زیادہ پولیس مقابلے میں لوگ مروائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف ایک چیز چاہتے ہیں ، الیکشن ، میں 20 تاریخ کے بعد کال دوں گا، جو اسلام آباد نہیں آسکتا، اپنے علاقے میں نکلے ، یہاں آکر کیا کریں گے ، وہ میں آپ کوبتاؤں گا، انہوں نے پلان کیا ہوا ہے عمران خان کو پکڑ لیں گے، یہ جو بھی پلان کریں گے اپنا نقصان کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button