Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت اداروں کو کنٹرول میں لانے کی کوشش کر رہی ہے : عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر اداروں میں حکومتی مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ حکومت اداروں کو کنٹرول میں لانے کی کوشش کر رہی ہے، جمہوریت کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں۔

ان خیالات کا اظہار عمران خان نے ماہر قانون بابر اعوان سے ملاقات میں کیا۔
ملاقات میں اداروں کو تابع لانے کے لیے کی گئی غیر قانونی قانون سازی بھی پر غور کیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا کہ حکومتی اتحاد قانون سازی کے نام پر جمہوری روایات کو روند رہا ہے، آئینی اور قانونی سطح پر جمہوری اقدار کا بھر پور دفاع کریں گے، آئینی معاملات پر جلد عدلیہ سے رجوع کیا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button