Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

"پاکستان اور چین کی شراکت داری دشمنوں کو کھٹکتی ہے“عمران خان

سابق وزیراعظم اور چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان، چین میں کثیرالجہتی شراکت داری دشمنوں کو کھٹکتی ہے۔

عمران خان نے اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کا دورہ کیا، اور چینی ناظم الامور سے خصوصی ملاقات کی، چیئرمین تحریک انصاف نے چینی ناظم الامور سے جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ پر ہونے والے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی۔

عمران خان نے چینی اساتذہ کی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت، عوام کے ساتھ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین ایک مہربان ہمسایہ اور نہایت قابل اعتماد دوست ہے، پاکستان، چین میں کثیرالجہتی شراکت داری دشمنوں کو کھٹکتی ہے، واقعے کے پیچھے پاک چین اشتراک کو نقصان پہنچانے کے عزائم کار فرما ہیں، دونوں ممالک کےعوام باہم مل کر فتنہ پرورعناصر کو شکست دینگے۔

چینی ناظم الامور نے عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر شہزاد وسیم اور قاسم خان سوری بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button