بدمعاشوں کی امپورٹڈ حکومت نے نیب قانون میں ترمیم کرکے احتساب کا خاتمہ کردیا، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے نیب قوانین میں تبدیلی کو این آر او ٹو قرار دیتے ہوئے کہا بدمعاشوں کی امپورٹڈ حکومت نے نیب قانون میں ترمیم کر کے احتساب کا خاتمہ کردیا۔ .
سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا یوم سیاہ ہے، بدمعاشوں کی امپورٹڈحکومت نےنیب قانون میں ترمیم کرکےاحتساب کا خاتمہ کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی حمایت یافتہ سازش سے پاکستان کی معیشت،سیاسی نظام کوپٹڑی سے اتاردیا گیا، سازش کی گئی تاکہ بدمعاشوں کی اس شہ رگ کو ایک اور این آر او دیاجاسکے، مسلم لیگ نون کے خرم دستگیر اس کی تصدیق کرچکا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ایک ایسے وقت میں جب ہماری معیشت مستحکم ہو چکی تھی۔ 6% کی پائیدار ترقی کی طرف گامزن تھا، سازش کرنے والوں نے معیشت کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا انتخاب کیا، صرف ان مجرموں کو این آر او ٹو دینے کے لیے ہمارے لوگوں پر بم گرا رہے ہیں۔
مان کا کہنا تھا کہ نبیﷺنے فر مایا تھا غریب جیل اورامیروں کا احتساب نہ ہوتومعاشرہ تب تباہ ہوتاہے، آج ترمیم شدہ نیب قانون سے ہم وائٹ کالر مجرموں کو احتساب سے نکال لے رہےہیں۔
عمران خان نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ زیرتفتیش 1100 ارب روپے اب نیب دائرہ اختیار سے باہر ہوں گے ، نیب قوانین میں ترامیم سے جرائم پیشہ مافیا کو این آراو ٹو دیا جائے گا، تاریخ ان تمام لوگوں کو نہ بھولے گی اور نہ ہی معاف کرے گی ، جوسازش کا حصہ اورکامیاب کرنےمیں آگے آگے تھے۔


















