Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نوازشریف فوج کیخلاف بولتا ہے چھوٹا بھائی بوٹ پالش کرتا ہے:عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف ملک سے باہر جاتا ہے تو فوج کو برابھلا کہتا ہے اور چھوٹا بھائی بوٹ پالش کرتاہے کہتےہیں عمران خان فوج کیخلاف باتیں کر رہا ہے۔

شہبازشریف شرم کرو،کچھ تو شرم کرو۔جہلم میں پی ٹی آئی کے جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف تم ہو میرجعفر! میرجعفر وہ تھااس نے سراج الدولہ سےغداری کی تواسےاقتدارمیں بٹھایاگیا۔

بھارت نےدنیامیں600جعلی میڈیا ہاؤسز بنائے اور پاکستان کیخلاف پروپیگنڈاکیا جعلی میڈیا ہاؤسز کےای یوڈس انفو نے پاک فوج اورعمران خان کو نشانہ بنایا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی فوج ہی پاکستان کواکٹھارکھ رہی ہے دوسراپی ٹی آئی وفاقی جماعت ہے اور پاکستان کومتحدرکھ رہی ہے میری ساری جائیداد پاکستان میں ہے، اور تم کہتےہوعمران خان فوج کیخلاف بات کر رہا ہے میراجینا مرنا پاکستان میں ہے میرانام ای سی ایل پرڈال دیں میں پاکستان سے باہر جانا ہی نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف جب بھارت گیا تو کسی حریت رہنمابکیساتھ نہیں ملا، ڈان لیکس میں نوازشریف نے کہاتھا میں دوستی چاہتا ہوں فوج نہیں چاہتی ،مودی کہاتھا راحیل شریف دہشت گرد اورنوازشریف ہمارادوست ہے۔

میرےدورمیں مودی ایسی بات کرتا تو اسے کہتے تم دہشت گرد ہو شہبازشریف نےآتےساتھ ہی کہاہم مودی کیساتھ دوستی چاہتےہیں، یہ دوستی اس لیے چاہتے ہیں کیونکہ جوانہیں لائےانہوں نےحکم دیاہے۔

عمران خان نے واضح کیا کہ روس کیساتھ معاہدہ کرنےجارہےتھے، روس ہمیں سستی گندم اورتیل دینے کیلئے تیار ہو گیا تھا کیا شہبازشریف تم روس کیساتھ معاہدہ کر سکتے ہو۔

شہبازشریف پہلے ان سےاجازت لےگا جو انہیں لےکر آئے ہیں ،شہباز شریف ان کےبھی بوٹ پالش کرے گا لیکن پھربھی اجازت نہیں ملےگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button