Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر انتخاب : 6 حلقوں میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 ، این اے 237 ، این اے 239 ، این اے 31 ، این اے 108 اور این اے45 کے ضمنی الیکشن کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر انتخاب کیلئے 6 حلقوں میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے۔

پشاورسے قومی اسمبلی کے حلقہ 31 کی خالی نشست پر عمران خان کی جانب سے حاجی شوکت علی نےکاغذات جمع کرادئیے۔

یہ نشست شوکت علی کےاستعفیٰ کی منظوری کے بعد خالی ہوئی ہے۔

کراچی کی تینوں نشستوں سے عمران خان کے کا غذات نامزدگی جمع کرائے گئے ، این اے 246 سے کاغذات نامزدگی عمران اسماعیل این اے 237 سے کیپٹن(ر) جمیل اور این اے 239 سے کاغذات نامزدگی راجہ اظہر نے جمع کرائے۔

این اے 246 پر تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی شکور شاد نےبھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے، شکور شاد عمران خان کے کورنگ امیدوار ہیں۔

فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے، اس حلقے سے پی ٹی آئی کے کورنگ امیدوار فرخ حبیب نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ضمنی الیکشن این اے 45 کرم ون میں بھی عمران خان کے کا غذات نامزدگی ریٹرننگ افسر کے دفتر میں جمع کرائے گئے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر خود ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

خیال رہے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button