Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ میں نئے اراکین کی نامزدگیاں

گورنر پنجاب/چانسلر جامعہ زکریا ملتان نے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سنڈیکیٹ کے لیے دو نئے اراکین کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے حکومتِ پنجاب، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد خالد خان، سابق رجسٹرار جامعہ پنجاب، کو جنرل کیٹیگری کے تحت جبکہ فرخندہ وسیم افضل (پی اے ایس ریٹائرڈ)، سابق وفاقی سیکرٹری، کو خواتین کیٹیگری کے تحت جامعہ بہاء الدین زکریا ملتان کی سنڈیکیٹ کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔

یہ نامزدگیاں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ایکٹ 1975 کی متعلقہ شقوں کے تحت کی گئی ہیں اور دونوں اراکین تین سال کی مدت کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button