میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی : چانسلر نے اکیڈمک کونسل کے ممبران تعینات کردئیے
زکریا یونیورسٹی کے تین پروفیسر شامل

گورنر پنجاب/ چانسلر اپنے خصوصی اختیارات کے استعمال کرتے ہوئے میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ کی اکیڈمک کونسل کے ممبران تعینات کردئیے، جن کی مدت تین سال کے لئے ہوگی۔
ان ممبران میں پیور سائنسز کی کیٹیگری میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اسد معراج، پرنسپل یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان کیمپس، سوشل سائنسز میں پروفیسر ڈاکٹر ثروت سلطان چیئرپرسن، شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی، بی زیڈ یو ملتان، شعبہ آرٹس سے پروفیسر ڈاکٹر روحہ حفیظ پروفیسر شعبہ عربی، بی زیڈ یو ملتان، پروفیسر ڈاکٹر خدیجہ قریشی مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو، سندھ،پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد خان، ڈین، فیکلٹی آف کمپیوٹنگ، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، چیئرمین شعبہ سوشل ورک، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور، پروفیسر ڈاکٹر سیما محمود، زکریا یونیورسٹی ملتان ، پروفیسر ڈاکٹر محمد صغیر، چیئرمین، انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل اینڈ انوائرمینٹل انجینئرنگ، خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان شامل ہیں۔




















