Breaking NewsEducationتازہ ترین
گورنر نے زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس بارے رپورٹ طلب کرلی
زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی جعلی ووچر کیس پر سینڈیکیٹ کے فیصلے کے خلاف لا کالجز نے گورنر پنجاب کو اپیل کی تھی، جبکہ ایک ہفتے قبل اسی سلسلے میں وائس چانسلر ، رجسٹرار اور کنٹرولر نے بھی چانسلر اور گورنر سے ملاقات کی۔
جس کے بعد گورنر /چانسلر نے اس کیس بارے مکمل رپورٹ تین روز کے اندر طلب کرلی، اور ہدایت کی گئی ہے کہ تین روز کے اندر مکمل تفصیل گورنر ہاوس ارسال کی جائیں ۔