Breaking NewsNationalتازہ ترین
چودھری عباس علی سپرد خاک، آج قل خوانی ہوگی
جی ایم پی ٹی سی ایل کے اسسٹنٹ چودھری عباس علی سپرد خاک، آج قل خوانی ہوگی۔
زکریا یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار لیگل محی الدین کے بڑے بھائی چودھری عباس علی جن کا انتقال منگل کو ہوا تھا کی نماز جنازہ صبح 9 بجے کھاد فیکٹری کالونی کے ساتھ ٹرک گیٹ کے قریب مدنی مسجد ملتان میں ادا کی گئی، جس میں زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ، آفیسرز ملازمین ، پی ٹی سی ایل کے افسران اور ملازمین اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بعدازاں ان کو گلگشت قبرستان میں سپردِ دخاک کیا گیا، مرحوم کی ایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی آج 18 اپریل جمعرات کو بعد نماز ظہر تا 3 بجے کھاد فیکٹری کالونی جامع مسجد ملتان میں ادا کی جائے گی ۔
تمام دوست و احباب سے شرکت ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کی اپیل کی گئی ہے ۔