Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

چوہدری پرویز الٰہی پنجاب کے وزیراعلیٰ ہوں گے : پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی توثیق کردی ہے۔

پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اور مرکز کی سیاست سے متعلق اہم ترین فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر خوشی کا اظہار کیا اور کور کمیٹی ممبران میں مٹھائی تقسیم کرائی۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے چوہدری پرویزالہٰی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کی توثیق کردی ہے۔

کور کمیٹی اجلاس میں عام انتخابات کیلئے بھرپور تیاری کرنے اور پی ٹی آئی کا بیانیہ جارحانہ انداز سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں سیاسی، قانونی اور انتظامی معاملات سے متعلق کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جس میں اسد عمر، بابر اعوان، محمودالرشید، میاں اسلم اقبال اور اعجاز چوہدری شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button