Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیکٹا امتحانات میں نقل کی شکایات

گورنمنٹ عطاء فیض عام ہائی سکول ملتان میں مستقل ہیڈ نہ ہونے کی وجہ سے پیکٹا کی زیر نگرانی جاری امتحانات میں نقل کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
ریذیڈنٹ انسپکٹر کی ذمہ داری کے دو ایس ایس ٹی دعوے دار ہونے کی وجہ سے امتحانات میں شفافیت پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ایس ایس ٹی انچارج پرنسپل محمد ناصر احمد کو چارج ملا ہوا ہے جبکہ پیکٹا امتحانات کے لیے ریذیڈنٹ انسپکٹر پیکٹا امتحان ملک محمد کاشف ایس ایس ٹی تعینات کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے امتحانی سنٹر میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جس کی وجہ سے سنٹر پر مانیٹرنگ نہ ہونے کی وجہ سے نقل کی بدترین شکایات سامنے آئی ہیں۔
اس سلسلے میں تعلیمی حکام سے مستقل ہیڈ تعینات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔




















