Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان میں تیسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا شاندار اختتام

تیسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے چھٹے روز کھیلے گئے فائنل میچ میں ینگ ہیروز ہاکی کلب ملتان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان ہاکٹس ہاکی کلب کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
بیسٹ گول کیپر کا ایوارڈ بی ایس کے ہاکی اکیڈمی کے محمد وسیم اور ینگسٹ پلیئر محمد ولید کو دیا گی۔

فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی منور کمال (ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن ملتان)، ڈویژنل اسپورٹس آفیسر عطاء الرحمن، عدنان نعیم، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ملتان میاں محمد ظفر اللہ بھٹی، صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان قمر اسحاق (انسپکٹر پنجاب پولیس) تھے، ان کے ہمراہ عبدالسعید، کامران شریف چودھری، امان اللہ ملک، قیصر رضا، غلام عباس، رومان شاہد اور علی رضا بھی موجود تھے۔

میچ کے ایمپائرز کے فرائض راؤ عقیل اور ذیشان علمدار نے انجام دیے۔

اختتامی تقریب میں مہمانانِ خصوصی نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور میڈلز تقسیم کیے اور کامیاب ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button