Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

کرپٹوکرنسی کی سلطنت میں زلزلہ، چین نےغیر قانونی قرار دے دی

چین نے تمام کرپٹو کرنسی لین دین کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے، یہ اقدام چینی حکومت کی جانب سے سخت کریک ڈاؤن کے دوران آیا ہے۔
پیپلز بینک آف چائنا نے کہا کہ یہ اقدام قومی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، تاہم چین کئی مہینوں سے ڈیجیٹل ٹوکنز کے ساتھ اپنے مقابلے میں کمی لانے کے لیے قواعد و ضوابط میں تبدیلیاں لا رہا ہے۔
بیجنگ نے کہا کہ کرپٹو کرنسیوں کے لیے تجارت کی پیش کش کرنے والی آن لائن سروسز پر اب سختی سے پابندی عائد ہے، اور بیرون ملک کرپٹو کرنسی ایکسچینج کو بھی غیر قانونی قرار دیا گیا ہے، نیز ملک بھر میں کرپٹو کرنسی کی کان کنی کو بھی روکا جا رہا ہے۔
چینی حکومت کے اس بڑے قدم نے مارکیٹوں میں ابتدائی خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے، اور ہر بڑا ڈیجیٹل اثاثہ یکایک سر کے بل نیچے گرنے لگا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کا یہ پیغام بہت مضبوط تھا، وہ واقعی کہہ رہے ہیں کہ کوئی بھی اب کرپٹو کرنسی سے کوئی تعلق نہیں جوڑ سکتا۔
خبر کے سامنے آنے کے بعد بٹ کوائن 6 فی صد سے زیادہ گر گیا ہے، یہ گراؤ تقریباً 41 ہزار ڈالر تک ہے۔ کرپٹو کرنسیوں کو خلاف قانون قرار دینے کا اعلان پیپلز بینک آف چین کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔
اس اعلان کے مطابق ڈیجیٹل کرنسیز کی تجارتی سرگرمیوں میں شریک ہونا مجرمانہ سرگرمی تصور کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button